منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

عروہ حسین اور فر حان سعید دونوں ہی شراب پیتے تھے جس کی وجہ سے شادی ٹوٹی،معروف اینکر پرسن کا بڑا دعویٰ

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)معروف پاکستانی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید کی علیحدگی کی خبریں میڈ یا پر گردش کر رہی ہیں ۔اس حوالے سے معروف اینکر پرسن سید علی حیدر نے دونوں ستاروں کی علیحدگی کی ممکنہ وجہ بیان کرتے ہوئے

قریبی ذرائع کے مطابق دعویٰ کیا ہے کہ عروہ اور فرحان کی علیحدگی کی ایک وجہ فرحان سعید کا زیادہ شراب پینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عروہ بھی شراب پیتی ہیں لیکن فرحان بہت زیادہ شراب پیتا ہے اور ہر وقت شراب کے نشے میں دھت رہتا ہے ۔سید علی حیدر نے دعویٰ کیا کہ فرحان کا ایک لڑکی کے ساتھ بھی معاشقہ چل رہا ہے جس کا تعلق لاہور سے ہے ،ان دو وجو ہات کی بنا پر فرحان اور عروہ میں علیحدگی ہوئی ہے ۔دوسری جانب مقبول اداکارہ عروہ حسین کے والد نے اپنی بیٹی کی شوہر گلوکار و اداکار فرحان سعید سے علیحدگی اور طلاق پر خاموشی توڑتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں نے ذاتی اختلافات کے باعث شادی کے محض تین سال بعد ہی علیحدگی اختیار کرلی ہے اور جلد ہی دونوں کے درمیان طلاق ہونے والی ہے۔بعض سوشل میڈیا پوسٹس میں تو یہ دعوی بھی کیا گیا کہ دونوں کی طلاق کا معاملہ لاہور کی مقامی عدالت میں بھی

چل رہا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق عروہ حسین کے والد مخدوم چوہدری نے بیٹی کی علیحدگی اور طلاق کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کی بیٹی اور داماد خوشی کی زندگی گزار رہے ہیں۔رپورٹ میں اداکارہ کے والد کے کے بیان کے حوالے سے بتایا گیا کہ مخدوم چوہدری

نے بیٹی کی طلاق کا معاملہ عدالت میں چلنے کی خبروں کو بھی جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ ایسا کوئی کیس زیر سماعت نہیں۔ اداکارہ کے والد نے بتایا کہ آئندہ ماہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی کی چوتھی سالگرہ منائی جائے گی اور اس حوالے سے انہوں نے تیاریاں بھی کر رکھی ہیں۔

اداکارہ کے والد نے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی معلومات کو جھوٹا اور من گھڑت بھی قرار دیا گیا۔ تاہم ایسی خبروں پر تاحال دونوں ستاروں نے کوئی وضاحتی بیان نہیں دیا اور نہ ہی اس حوالے سے اداکارہ کی بہن ماورا حسین نے کوئی بیان دیا ہے۔خیال رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے 22 نومبر 2016 کو اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا، جس کے ایک ماہ بعد دونوں ستارے 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…