لاہور( این این آئی) سیشن عدالت نے اسٹیج اداکارہ آفرین خان کو غیرقانونی ہراساں کرنے سے روک دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نعمان محمد نعیم نے اداکارہ آفرین کی درخواست پر سماعت کی ۔ اسٹیج اداکارہ آفرین خان اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں ۔ اداکارہ کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ
عدیل صفدر بھٹی غیرقانونی طور پر ہراساں کررہا ہے، عدیل صفدر بھٹی پولیس کے ساتھ ملکر دھمکیاں دے رہا ہے، عدیل بھٹی سے مجھے اور میرے خاندان کی جان کو خطرہ ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت عدیل بھٹی کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روکنے اور پولیس کو عدیل بھٹی کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دے۔