جمعرات‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2026 

فیس بک پر دوستی ہوئی ، دونوں میں شادی کے وعدے ہوئے لیکن سحر مرزا نے شادی سے انکار کیا تو ۔۔ جنت مرزا کی بہن کی تصاویر ایڈیٹ کرنے کے پیچھے کیا مقاصد تھے ، ملزم نے پولیس کے ہتھے چڑھتے ہی ساری کہانی بیان کر دی

datetime 28  جولائی  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کو بلیک میل اور بہن سحر مرزا کی نازیبا تصاویر شیئر کرنے والا شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نےملزماسفندیار کو گرفتار کرلیا۔مشہور ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کو بلیک میل کرنے والے شخص کو وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق

اسفندیار نامی ملزم نے گزشتہ روز جنت مرزا اور اُن کی بہن علشبہ انجم کی تصویریں اور ویڈیوز نامناسب طریقے سے ایڈٹ کر کے آن لائن پوسٹ کی تھیں اور اُن کے نام سےمنسوب کر کے بدنام کرنے کی کوشش کی تھی۔ملزم نےاعتراف کرتے ہوئے تیایا کہ اسے اپنے فعل پر شرمندگی ہے، اس نے تصاویر ایڈٹ کرکے صرف سحر کو ہی بھیجی تھیں، اس کا مقصد اسے ڈرانا تھا ، اس نے یہ تصاویر نہ تو سوشل میڈیا پر وائرل کیں اور نہ ہی کسی اور شخص کے ساتھ شیئر کیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔دوسری جانب جنت مرزا کی بہن سحر مرزا نے ایف آئی اے کو اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعدکارروائی کے لئے درخواست دی تھی۔ سحر مرزا نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ وہ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ ہے، اس کی اسفند یار کے ساتھ فیس بک پر دوستی ہوئی۔دونوں میں شادی کے وعدے ہوئے لیکن سحر مرزا نے شادی سے انکار کیا تو ملزم نے تصاویر کو ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔واضح رہے کہ ملزم اسفندیار کی جانب سے تصاویر پوسٹ کرنے کا دعویٰ کیا تھا،ٹک ٹاک سٹار نے اس حوالے سے سائبر کرائم ڈویژن میں مقدمہ درج کروایا تھا،تاہم ایف آئی اے نے ملزم کو دیگر 2 ساتھیوں کے ہمراہ لاہورسے گرفتار کیا،ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کو اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد سحر مرزا نے کارروائی کیلئے

درخواست دی تھی،سحر مرزا نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ وہ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ ہیں، اس کی اسفند یار کے ساتھ فیس بک پر دوستی ہوئی ، دونوں میں شادی کے وعدے ہوئے لیکن سحر مرزا نے شادی سے انکار کیا تو ملزم نے تصاویر کو ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسفند یار نے کہا کہ وہ اپنے اقدام پر شرمندہ ہیں،انہوں نے تصاویر ایڈٹ کرکے صرف سحر کو ہی بھیجی تھیں، اس کا مقصد اسے ڈرانا تھا ، اس نے یہ تصاویر نہ تو سوشل میڈیا پر وائرل کیں اور نہ ہی کسی اور شخص کے ساتھ شیئر کیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…