کراچی ایئر پورٹ کی حالت دیکھ کر مہوش حیات برہم ،انتظامیہ کو کھری کھری سنا دیں

25  جنوری‬‮  2020

کراچی(این این آئی) پاکستانی فلم اسٹار مہوش حیات کراچی ایئر پورٹ پر خواتین کے لیے مختص کمرے میں موجود گندگی دیکھ کر برہم دکھائی دے رہی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ بدقسمتی سے کراچی ائیر پورٹ پر خواتین کے لیے مختص کمرہ استعمال کرنے کا اتفاق ہوا جو انتہائی گندہ اور بدبو دار تھا۔انہوں نے بتایا کہ وہاں انہیں

لال بیگ بھی دکھائی دیئے جن کی موجودگی انتہائی مضرِ صحت ہے۔انہوں نے یہ سوال اٹھایا کہ ملک میں آنے والوں کو ہم کیا تاثر دینا چاہتے ہیں؟ اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ یہ بنیادی سہولیات ہیں اس لیے انہیں صاف رکھیں۔اداکار و میزبان فخر عالم نے مہوش سے اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ان کے ایئر پورٹ منیجرز دنیا کے سامنے اس کے ذمہ دار ہیں۔فخر عالم نے یہ بھی لکھا کہ اگر ہم سیاحت کے بارے میں سنجیدہ ہیں تو ہم اس طرح کی چیزوں کو برداشت نہیں کرسکتے۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ناقابل قبول ہے، برائے مہربانی اس جانب بھی توجہ دیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…