بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

مہوش حیات نے اپنی انگریزی میں گاناگاتے ہوئے ویڈیووائرل کر دی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کی نامور فنکارہ اور رواں سال تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات ایک بہترین اداکارہ ہیں یہ تو سب ہی جانتے ہیں لیکن وہ اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین گلوکارہ بھی ہیں یہ شاید کم لوگ ہی جانتے ہیں۔مہوش حیات نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی۔

جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔اس ویڈیو میں مہوش حیات ایک اسٹوڈیو میں موجود ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ اس دوران ایک انگریزی گانے پر پرفارم کررہی ہیں۔مہوش حیات نے اس جیمنگ کے دوران انگریزی گانے’’کلنگ می سوفٹلی‘‘ گایا جو کہ 1996 میں سامنے آیا تھا۔اس گانے کو اصل میں امریکی ہپ ہاپ گروپ فیوجیز نے گایا تھا۔مہوش حیات کے مطابق یہ ان کا پسندیدہ گانا ہے اور وہ بیحد خوش ہیں کہ انہیں اس گانے پر پرفارم کرنے کا موقع ملا، اداکارہ کے اس گانے کو سوشل میڈیا پر بیحد پسند کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب مہوش حیات نے گلوکاری کے جوہر دکھائے ہوں۔اس سے قبل وہ کوک اسٹوڈیو سیزن 9 میں بھی گلوکار شیراز اوپل کے ساتھ پرفارم کرچکی ہیں۔کیریئر کے حوالے سے بات کی جائے تو مہوش حیات اس وقت بینظیر بھٹو کی زندگی پر مبنی فلم کی تیاری میں مصروف ہیں۔رپورٹس کے مطابق وہ اس فلم میں مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔مہوش حیات کی آخری فلم ‘چھلاوا’ رواں سال ریلیز ہوئی تھی، جسے شائقین اور تجزیہ کاروں کا ملا جھلا ردعمل موصول ہوا۔واضح رہے کہ اداکارہ نے رواں برس ہونے والے ہم ایوارڈز میں بھی احسن خان کے ساتھ پرفارم کیا تھا۔اس پرفارمنس کی تیاری کی ویڈیو بھی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی، جس میں لباس کے باعث اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…