جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ خود کو اسٹار سمجھ سکوں : سارہ علی خان

datetime 7  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان تیزی سے بولی وڈ میں ابھر رہی ہیں اور ایک ماہ میں 2 کامیاب فلموں کے ذریعے اپنا ڈیبیو کرچکی ہیں۔اس سے ہٹ کر بھی اپنے فیشن اسٹائل اور مختلف انٹرویوز کی وجہ سے وہ بہت تیزی سے لوگوں کے

دلوں میں گھر بنارہی ہیں۔ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے کیرئیر اور خاندان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ‘میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ خود کو اسٹار محسوس کرسکیں اور وہ مستقبل میں بھی مقبولیت کو اپنے سر پر سوار نہیں ہونے دیں گی۔ان کا کہنا تھامیں بس کام کے بوجھ سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہوں اور میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ خود کو اسٹار سمجھ سکوں۔کرن جوہر کے شو کافی ود کرن میں ان کے رویے نے متعدد افراد کو حیران کیا اور اس بارے میں ان کا کہنا تھا میرے خیال میں یہ سچا ہونے کی وجہ سے تھا اور میں ایسی ہی ہوں، جھوٹ بولتے ہی میری زبان لڑکھڑانے لگتی ہے، سچ بولنا ہی میری شخصیت سے مطابقت رکھتا ہے۔سارہ علی خان نے کہا میں ہمیشہ سے اداکارہ بننا چاہتی تھی، مگر لوگ کہتے ہیں کہ اگر ایسا ہی تھا تو سارہ کولمبیا یونیورسٹی کیوں گئی؟ میری نظر میں تعلیم ملازمت کے حصول کا نام نہیں، بلکہ اس سے سوچ کشادہ ہوتی ہے، تعلیم نے مجھے بااعتماد بنایا اور زندگی کے لیے شعور دیا، اور اس سے مجھے ایک بہتر اداکار بننے میں مدد ملے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…