دادی کی آخری رسومات میں کرینہ کپور کو ہنسنا مہنگا پڑگیا

  بدھ‬‮ 3 اکتوبر‬‮ 2018  |  10:35

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورکو اپنی آنجہانی دادی کرشنا راج کپورکی آخری رسومات کے موقع پرہنسنے مسکرانے پرسوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔گزشتہ روزآنجہانی اداکارراج کپورکی اہلیہ اورکرینہ کپور کی دادی کرشنا راج کپور کی حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث موت واقع ہوئی۔ کرشناراج کپور کی آخری رسومات میں امیتابھ بچن، ایشوریارائے بچن، انیل کپور، عالیہ بھٹ، رانی مکھرجی، عامر خان سمیت پوری بالی ووڈ انڈسٹری نے شرکت کی۔اس موقع پرتمام اداکار

غم سے نڈھال نظر آئے تاہم کرشنا راج کپورکی پوتی کرینہ کپور، اداکارہ کے شوہرسیف علی خان اوراداکار انیل کپورکی اس موقع پرلی گئیں چند تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں جس میں تینوں افسردہ ہونے کے بجائے ہنستے مسکراتے نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا پراداکاروں کو اس موقع پر ہنسنے اورمسکرانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ اداکاروں کی زندگی صرف ایک دکھاوا ہے، یہ دنیا کے سامنے کچھ اورہوتے ہیں اور اپنے پیارے کی موت کے دن ہنستے ہیں۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎