رنبیر کی شخصیت متاثر کن اور وہ ایک غیر معمولی اداکار ہیں ،کرن جوہر

  بدھ‬‮ 5 ستمبر‬‮ 2018  |  10:10

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار اور فلم ساز کرن جوہر نے اداکار رنبیر کپور کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ رنبیر کی شخصیت متاثر کن ہے اور وہ ایک غیر معمولی اداکار ہیں۔بالی ووڈ کے مقبول ہدایت کار اور فلم ساز کرن جوہر نے ایک بھارتی میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اْن کے پسندیدہ اداکار ہیں کیوں کہ وہ ایک غیر معمولی اداکار ہیں۔کرن جوہر نے بتایا کہ میں اْن کے

ساتھ فلم ’’براہمسترا‘‘ میں کام کرنے پر بہت پرجوش ہوں، اْن کا کام اور اْن کی شخصیت متاثر کن ہے جو کسی بھی اداکار کے لیے قابل تعریف ہے اور ان سب کے پیچھے رنبیر کی سخت محنت ہے۔ہدایت کار نے مزید کہا کہ ’ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ بالی ووڈ میں بھی اقربا پروری دیگر انڈسٹریز کی طرح موجود ہے کیوں کہ یہ آپ کو صرف فلم نگری میں داخلے کے لیے ایک راہ مہیا کرتی ہے اب یہ اْس شخص پر منحصر ہے کہ وہ اپنی اداکاری کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوتا ہے یا نہیں۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎