جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

سنجے کی زندگی پرایک اور فلم بنانے کا اعلان رام گوپال ورما کو مہنگا پڑگیا

datetime 23  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) معروف ہدایتکار رام گوپال ورما کی جانب سے اداکار سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے کے اعلان پر سنجو کی بہن نمرتا دت بھڑک اْٹھیں۔ چند روز قبل ریلیز ہونے والی فلم’’سنجو‘‘کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے بالی ووڈ کے ایک اور ہدایتکار رام گوپال ورما نے بھی سنجے دت کی زندگی پر فلم ’’سنجودی ریئل اسٹوری‘‘ بنانے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی راجکمار ہیرانی پر

تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہدایت کار نے سنجے دت کی زندگی کے بہت سے پہلوؤں خصوصاً اے کے 56 رائفل اور ممبئی حملوں کے واقعات کو فلم میں بہتر طریقے سے اجاگر نہیں کیا لہٰذا اب وہ سنجے دت کی زندگی پر فلم بنائیں گیاور پورا سچ بتائیں گے تاہم رام گوپال ورما کے اس اعلان کے بعد سنجے دت کی بہن نمرتا دت نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی بہن نمرتا دت نے رام گوپال ورما پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہدایت کار کو سنجے کی زندگی پر پھر سے فلم بنانے کی اجازت لینے کی ضرورت بھی محسوس نہیں ہوئی وہ اگر صرف سنجے سے ہی اجازت لے لیتے تو پھر ہم میں سے کوئی بھی ہدایت کار کو منع کرنے کا جواز نہیں رکھ سکتا تھا۔نمرتا دت نے مزید کہا کہ کیا یہ ضروری ہے کہ سنجے کی تلخیوں سے بھری زندگی کو فلم کے ذریعے بار بار دکھا کر انہیں تکلیف دی جائے کیوں کہ زندگی کے جس مراحل سے سنجو گزرا ہے ہم بھی اسی مراحل سے گزرے ہیں اور جب سنجے نشے کی لت میں مبتلا ہوا تھا تب ہمیں کم از کم یہ پتہ تھا کہ اسے بحالی مرکز بھیجا جا سکتا ہے لیکن جیل جانے والے وقعے پر ہمارا کوئی اختیار نہیں تھا وہ وقت ہم سب کے لئے انتہائی درد ناک تھا اور اْس کے درد کو ہم صرف بے بسی سے دیکھتے رہے لہذا اب ہم سنجے کی زندگی پر کوئی بھی فلم بنتے دیکھنا نہیں چاہتے۔واضح رہے کہ راجکمار ہیرانی کی ہدایت میں بننیوالی فلم’’سنجو‘‘ریلیز سے اب تک بھارت میں 320 کروڑ سے زائد اورمجموعی طور پر دنیا بھر میں 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…