منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

معروف کامیڈین زید علی کی دلہن ان سے 10سال بڑی ہیں

datetime 18  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (شوبز ڈیسک) شادی شدہ جوڑوں کی عمر کی مناسبت سے ایک پرانی روایت چلی آرہی تھی لیکن اب اس روایت کو بااثر شخصیات یا سلیبرٹیز توڑتی دکھائی دے رہی ہیں اور ایک دوسرے سے بڑی عمر کے جوڑوں کی بھی شادیاں ہورہی ہیں، آپ تصور کرسکتے ہیں کہ جب لڑکے کی والدہ کو بتایاجائے گا کہ اس کا بیٹا اپنی عمر سے بڑی لڑکی کو پسند کرتا ہے تو آگ لگ جائے گی۔

جبکہ کچھ مائیں اپنے بچوں سے لاتعلقی تک کا اعلان بھی کرسکتی ہیں۔ایسی فہرست میں پریانکا چوپڑا کے ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں جو اپنی عمر سے کافی چھوٹے لڑکے کیساتھ رشتہ جوڑنے کا ارادہ رکھتی ہیں ، برطانوی شاہی جوڑے کی بھی داستان کچھ ایسی ہے ، سابق اداکارہ میگھن اپنے شوہرشہزادہ ہیر سے بڑی ہیں اور اس کا پوری دنیا کو معلوم ہے ۔مقامی طورپر نظردوڑائیں تو یسریٰ رضوی نے اپنے سے 10سال چھوٹے لڑکے کو دولہا بنایا۔کامیڈین زید علی کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہورہاہے جنہوں نے اپنی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے عمر کی قید سے آزاد ہوکر فیصلہ کیا۔ زید علی ابھی 23سال کے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ 27ویں سالگرہ مناچکی ہیں،عمر کے اس فرق کے باوجود ان کی جوڑی بہترین ہے لیکن اس سے بھی بہتر یہ کہ زید علی نے کیسے تمام بوسیدہ روایات کو توڑتے ہوئے غیرمشروط طورپر اپنی اہلیہ یمنا زید سے محبت کی ۔کچھ لوگوں نے روایتی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے تنقید کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…