پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کترینہ کیف کو مداحوں نے کینیڈا میں گھیر لیا:سیلفی بنانے کی ضد،کترینہ کا انکار

datetime 13  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا (شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کو کینیڈا میں مداحوں کے ساتھ سیلفی نہ بنانا مہنگا پڑگیا۔کترینہ ان دنوں سلمان خان کے ساتھ ’’دبنگ ٹورز‘‘ پر کینیڈا میں موجود ہیں جہاں انہیں کئی شوز میں پرفارم کرنا ہے۔اداکارہ کی ٹورنٹو کی سڑکوں پر گھومنے کی ویڈیو سوشل میڈیا میں زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کے مداح اپنے ساتھ تصویر نہ بنوانے پر کترینہ کیف سے بدتمیزی کررہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کینیڈا میں شاپنگ کرکے واپس روانہ ہونے کے لیے گاڑی کی طرف جانے لگیں تو وہاں موجود مداحوں نے ان کے ساتھ تصویریں بنانے کی ضد کی تاہم اداکارہ نے انکار کردیا۔

مداحوں کو کترینہ کیف کا انکار پسند نہیں آیا تو انہوں نے ان پر جملے بازی شروع کردیے اور کہا کہ ’ہم سلمان خان کے مداح ہیں اور انہیں دیکھنے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ کترینہ کو اپنا رویہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔اس جملے بازی پر کترینہ غصے میں آگئیں اور رک کر مداحوں کو جواب دینے لگیں۔ کترینہ نے کہا کہ وہ بہت زیادہ تھکی ہوئی ہیں اس لیے سب کے ساتھ تصویر نہیں بناسکتیں۔واضح رہے سلمان خان کے ’دبنگ ٹورز‘ میں سوناکشی سنہا، کترینہ کیف، جیکولین فرنینڈس، ڈیزی شاہ سمیت کئی اداکار شامل ہیں جنہوں نے پہلے امریکا کے کئی شہروں میں شوز کیے اور اب کینیڈا میں پرفارم کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…