ٹام کروز اور اسکارلٹ جانسن کے درمیان عارضی تعلقات؟

29  جون‬‮  2018

نیویارک (شوبز ڈیسک) شوبز انڈسٹری میں تعلقات بننا اور ٹوٹنا کوئی نئی بات نہیں ہوتی، تاہم بعض ستاروں کے درمیان ایسے الجھے ہوئے تعلقات ہوتے ہیں جن کی گتھی سلجھانا آسان کام نہیں ہوتا۔حال ہی میں یہ بات سامنے آئی کہ ہولی وڈ کی معروف اداکارہ 33 سالہ اسکارلٹ جانسن نے بھی ایکشن ہیرو 55 سالہ ٹام کروز کے ساتھ ’عارضی ازدواجی تعلقات‘ قائم کرنے کے حوالے سے انٹرویو دیا تھا۔

یہ حیران کن انکشاف چرچ سے وابستہ رہنے والے ایک سائنٹولوجسٹ برینڈن ٹائی نے امریکی ٹی وی چینل ’این بی سی‘ کے ٹاک شو ’میگھن کیلی ٹوڈے‘میں کیے۔واضح رہے کہ سائنٹولوجسٹ پیر و فقیر کی طرح کام کرتا ہے، سائنٹولوجسٹ زیادہ تر امریکی چرچزمیں خدمات ادا کرتے ہیں، تاہم یہ وہاں عام نہیں ہیں۔اس نظریات کے حامل افراد کے لیے امریکا میں ’چرچ آف سائنٹولوجی‘ الگ اور آزاد طریقے سے کام بھی کرتا ہے،اس چرچ کی کئی برانچز ہیں، جن میں سائنٹولوجسٹ خدمات سر انجام دیتے ہیں۔رواں ماہ 27 جون کوٹاک شو ’میگھن کیلی ٹوڈے‘ میں برینڈن ٹائی نامی سائنٹولوجسٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ چرچ نے ٹام کروز کی عارضی بیوی یا خاتون دوست کے لیے جن اداکاراؤں کے انٹرویوز کیے تھے،ان میں اسکارلیٹ جانسن بھی شامل تھی۔برینڈن ٹائی نے بتایا کہ وہ چرچ میں کم عمری سے خدمات دیتا آرہا تھا،اس نے بطور محافظ چرچ میں اپنی خدمات سر انجام دینے سے آغاز کیا تھا۔برینڈن ٹائی کے مطابق ٹام کروڑ کی عارضی اہلیہ یا خاتون دوست کے لیے دیگر اداکاراؤں و خواتین سے بھی انٹرویوز کیے گئے، تاہم انہوں نے صرف اسکارلیٹ جانسن کو ہی پہچانا۔سائنٹولوجسٹ کا کہنا تھا کہ خواتین سے یہ انٹرویو اس وقت کیے گئے جب ٹام کروز نے اپنی اہلیہ نکولو کڈمین کو طلاق دے دی تھی اور وہ تنہائی کی زندگی گزار رہے تھے۔سائنٹولوجسٹ کے دعوے کے بعد اداکارہ اسکارلیٹ جانسن نے وضاحت کرتے ہوئے برینڈن ٹائی کے دعوے کو جھوٹا قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایسے گھٹیا عمل کے لیے سوچ بھی نہیں سکتی۔ہولی وڈ رپورٹر سے خصوصی بات کرتے ہوئے اسکارلیٹ جانسن نے کہا کہ عارضی تعلقات یا رشتہ قائم کرنے کی بات کرنا بھی بے وقوفی ہے اور یہ نہایت گھٹیا عمل ہے۔اداکارہ نے عارضی رشتے یا تعلقات کی تجویز کو برینڈن ٹائی جیسے لوگوں کے ذہن کی تخلیق قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…