منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شادی کے بعد سونم کپور کے شوہر نے اپنا نام تبدیل کرلیا، کیا نام رکھ لیا

datetime 17  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے شوہر آنند آہوجا نی بھی اپنی اہلیہ کی طرح شادی کے بعد اپنانام تبدیل کرلیا۔شادی کے بعد خواتین اپنے نام کا آخری حصہ جسے عموماً (سرنیم)کہاجاتا ہے تبدیل کرلیتی ہیں اورعموماً پیادیس سدھارنے کے بعد خواتین کو ان کے شوہر کے نام سے پکاراجاتا ہے۔ تاہم کچھ خواتین اپنا نام تبدیل نہیں کرتیں۔ لیکن ایسا کبھی سننے میں نہیں آیا کہ کسی مرد نے شادی کے بعد اپنے نام کے

ساتھ اپنی بیوی کا نام لگایاہو۔ ناممکن نظر آنے والی یہ بات سونم کپور کے شوہر آنند آہوجا نے سچ کردکھائی ہے۔شادی کے فوراً بعد سونم کپور نے زیادہ ترخواتین طرح اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر کے نام کااضافہ کرلیا تھااور سوشل میڈیا کے تمام اکاؤنٹس پر انہوں نے اپنا نام تبدیل کرکے ’سونم کپورآہوجا‘کرلیا تھا۔ سونم کے ساتھ آنند آہوجا نے بھی اپنی اہلیہ سے بے انتہا محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے نام میں ’ایس‘ کا اضافہ کرلیا جس کے بعد ان کانام ’آنند سونم آہوجا‘ہوگیا۔واضح رہے کہ سونم کپور کے نام تبدیل کرنے کی جہاں تعریف کی جارہی تھی وہیں انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ سونم ویسے تو صنفی مساوات کی بات کرتی ہیں لیکن شادی کے فوراً بعد انہوں نے اپنے نام کے ساتھ شوہر کانام لگالیا۔ اس تنقید کے جواب میں سونم کا کہنا تھاکہ نام تبدیل کرنے کا فیصلہ میرا اپنا تھا۔ کسی نے گن پوائنٹ پر مجھ سے یہ کام نہیں کروایا آنند نے بھی شادی کے بعد اپنانام تبدیل کیا ہیلیکن کسی نے بھی اس بارے میں بات نہیں کی۔سونم نے مزید کہا میں آج بھی صنفی مساوات کی حمایت کرتی ہوں اور اپنے فیصلے خود کرتی ہوں میریشوہر اور ان کیگھروالے مجھ سے کچھ نہیں پوچھتے بالکل اسی طرح میں نے آنند سے نہیں پوچھاکہ انہوں نے ایسا کیوں کیا انہوں نے اپنی مرضی سے نام تبدیل کیاہے۔واضح رہے کہ اداکارہ سونم کپور 8 مئی کواپنے قریبی دوست اور بھارتی بزنس مین آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…