جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

سلمان خان جیل جانے کے سوال پر صحافی پر بھڑک اٹھے

datetime 17  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان جیل جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے کے بجائے الٹا صحافی پر ہی بھڑک اٹھے۔گزشتہ روز سلمان خان کی فلم’ریس 3‘کے ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران صحافی نے سلمان خان سے کالے ہرن شکار کیس سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر پروڈیوسرز کے کروڑوں روپے لگے ہوئے ہیں۔

لہٰذا اگر آپ کو اس کیس میں جیل ہوجاتی تو پروڈیوسرز کا کیا ہوتا کیا آپ اس حوالے سے پریشان تھے۔ اس سوال کا جواب دینے کے بجائے سلمان صحافی پر بھڑک اٹھے اور الٹا صحافی سے سوال کیا’’آپ کیا سوچ رہے ہیں کیا میں ہمیشہ کیلئے جیل جانے والا ہوں؟‘‘۔ جس پر صحافی نے کہا نہیں۔ صحافی کے جواب دینے پر سلمان نے کہا شکریہ میں اس بارے میں بالکل بھی پریشان نہیں ہوں۔اس سے پہلے کہ صحافی سلمان خان کو جواب دیتا تقریب کے میزبان نے درمیان میں مداخلت کرکے کالے ہرن شکار کیس ، جودھ پور عدالت اورسلمان خان کو ہونے والی سزا سے متعلق کسی بھی قسم کا سوال کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا اس حوالے سے کوئی سوال نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ریس سیریز کی تیسری فلم ’ریس3‘ کا گزشتہ روز پہلا ٹریلر جاری کیا گیا جسے لوگوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ فلم میں سلمان خان کے علاوہ دیگر کاسٹ میں اداکار انیل کپور، ثاقب سلیم، بوبی دیول، جیکولین فرننڈس اور ڈیزی شاہ شامل ہیں جب کہ فلم 15 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…