جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

خواجہ سرا نے معاوضے میں سب فنکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 26  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی) خواجہ سرا مہک ملک نے تھیٹر پر 8 دن کی پرفارمنس کے عوض 23 لاکھ روپے کا معاہدہ کرکے نامی گرامی فنکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔پاکستانی ثقافت میں اسٹیج اور تھیٹر کو آرٹ کے شعبے میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے، پاکستانی تھیٹر 2 ادوار پر مشتمل ہے۔ ایک دور میں اچھی اداکاری اور معیاری مزاح نگاری کے حوالے سے قوی خان، انور مقصود، معین اختر، عمر شریف، سہیل احمد، امان اللہ، مستانہ، ببوبرال، افتخار ٹھاکر اور بے شمار فنکاروں نے ملک اور بیرون ملک کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے۔

دوسرے دور میں ان اداکاروں کی جگہ ڈانسر نے لے لی جن میں دیدار، نرگس، خوشبو، حنا شاہین، ندا چوہدری اور دیگر شامل ہیں لیکن اب تھیٹر پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے کے لحاظ سے جنوبی پنجاب کے شہر کوٹ ادو سے تعلق رکھنے والے خواجہ سرا مہک ملک نے بڑی بڑی فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔مہک ملک کا پروڈیوسر وحید ڈوگر کے ساتھ عید کے موقع پر8 دن کی پرفارمنس کے لیے 23 لاکھ روپے کا معاوضہ طے ہوا ہے جو کہ کسی بھی فنکارہ کے اب تک کے معاوضے سے کہیں زیادہ ہے۔ مہک ملک سوشل میڈیا اور یوٹیوب پرسب سے مقبول ڈانسر ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…