منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

رنبیر کپور کا اپنی زندگی پر فلم سے متعلق اہم انکشاف

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے سنجے دت کی زندگی پر فلمائی گئی فلم کے بعد اپنی زندگی پر مبنی فلم سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔بالی ووڈ میں چاکلیٹی ہیرو کے نام سے پہچانے جانے والے رنبیر کپور اداکاری کی میدان میں خدا داد صلاحتیوں کے مالک ہیں جو ہرکردار کو بخوبی سرانجام دیتے ہیں جس کی مثال ’روک اسٹار اور ’تماشہ‘ جیسی فلمیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی فلم کے لئے رنبیر کو چنا گیا جس کے بعد رنبیر نے اپنی زندگی پر مبنی فلم سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار رنبیر کپور کا اپنی زندگی پر مبنی فلم سے متعلق کہنا تھا کہ ’میں اپنی فلم کے لئے تیار ہوں لیکن میری زندگی کوئی متاثر کن نہیں کیوں کہ میں ایک انتہائی بورنگ شخص ہوں اگر بگ باس کے گھر کی طرح ہر جگہ میرے ارد گرد کیمرے نصب کردیئے جائیں تو اندازہ ہو جائے گا کہ میں صرف کام کرتا ہوں اور پھر سیدھے گھر آجاتا ہوں اور میری زندگی میں کچھ نہیں۔رنبیر نے مزید کہا کہ اگر کوئی میری زندگی پر فلم بنانا چاہتا ہے تو خوشی سے بنائے مجھے کوئی اعتراض نہیں لیکن میرا نہیں خیال کہ یہ فلم کامیاب ہوگی یہ اس سے کوئی پیغام جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…