ممبئی(آئی این پی) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی معروف ڈیزائنر سندیپ کھوسلا کی بھانجی سودامنی مٹوکی شادی میں گانے ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ پر ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ کے مطابق معروف ڈیزائنر سندیپ کھوسلا کی بھانجی سودامنی مٹوکی شادی میں متعدد بالی وڈ
شخصیات نے شرکت کی جن میں اداکارہ ایشوریہ رائے بچن، جیا بچن، امیتابھ بچن، سونم کپور ، نیتو کپور ، سارا علی خان، ڈمپل کپاڈیا، ٹوئنکل کھنہ، کرن جوہر، سونالی بندرے، بھومی پڈنیکر اور دیگر شامل ہیں۔ تاہم سونم کپور کے شادی میں ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔