منگل‬‮ ، 25 جون‬‮ 2024 

مجھے کسی نے ہراساں کیا ہے یا نہیں ؟ رابی پیرزادہ کا دھماکہ خیز انکشاف

datetime 23  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کی پاپ گلوکارہ، ماڈل و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ انہیں آج تک کسی نے ہراساں نہیں کیا اور نہ ہی ان کے ساتھ کسی نے کوئی بدتمیزی کی۔رابی پیرزادہ نے یہ وضاحت ایک ایسے وقت میں کی ہے، جب پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی خواتین اپنے ساتھ ہونے والی بدتمیزی اور ہراساں کے واقعات سے پردہ اٹھا رہی ہیں۔

رابی پیرزادہ کی وضاحت سے قبل گلوکارہ میشا شفیع نے ساتھی گلوکار علی ظفر پر متعدد بار جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے انہیں 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھی بھجوادیا۔میشا شفیع کے بعد عائشہ عمر نے بھی انکشاف کیا کہ انہیں بھی اپنی ہی شوبز انڈسٹری میں ہراساں کیا گیا۔اداکارہ عائشہ عمر کے بعد گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی انکشاف کیا کہ انہیں بھی ہراساں کیا گیا، تاہم ان دونوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ انہیں کب اور کس نے ہراساں کیا۔بولی وڈ و ہولی وڈ کے بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خواتین کی جانب سے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے واقعات شیئر کیے جانے کے بعد آہستہ آہستہ نئے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ان ہی واقعات کے سلسلے میں رابی پیرزادہ نے بھی ٹوئیٹ کی کہ انہیں آج تک نہ تو ہراساں کیا گیا اور نہ ہی کبھی ان کے ساتھ اں ٹرٹینمنٹ یا خاندان کے کسی فرد نے کوئی بدتمیزی کی۔رابی پیرزادہ نے اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ پاکستان میں جنسی طور پر ہراساں کیا جانا بہت بڑی، سنگین اور افسوس ناک حقیقت ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…