ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

میشا شفیع کے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کے الزامات، حقیقت کیا ہے؟ اداکارہ ریشم کے انکشافات، بات ہی ختم کر دی

datetime 23  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکارہ و ماڈل میشا شفیع کی جانب سے گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کے الزامات کے بعد ہر کوئی اپنی اپنی رائے اور خیالات کا اظہار کر رہا ہے، کوئی میشا شفیع کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے تو کسی نے علی ظفر کو تختہ مشق بنایا ہوا ہے۔ ایسے میں اداکارہ ریشم نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

جب ہم ایسے کسی اداکار اور آرٹسٹ سے متعلق کوئی ایسی بات سنتے ہیں جس نے ملک سے باہر جا کر ملک کی عزت کو بڑھایا، تو ہمیں دھچکا لگتا ہے۔ اداکارہ ریشم نے کہا کہ میں نے جب بھی گلوکار علی ظفر سے بات کی تو مجھے ان کی کوئی بات بھی اخلاقیات سے گری ہوئی نہیں لگی۔ اداکارہ ریشم نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ علی ظفر ایسا کچھ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علی ظفر کی شادی ہمارے سامنے ہوئی، ہم لوگ ان کی شادی میں گئے، مختلف تقریبات میں ہماری ملاقات ہوتی رہتی ہے، اس کے علاوہ جب ایوارڈ شوز ہوتے ہیں تو ہم لوگ بیک سٹیج پر ہنسی مذاق کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ علی ظفر نے کبھی کوئی ایسا کام نہیں کیا۔ ریشم نے کہا کہ علی ظفر کے پورے کیرئیر میں کبھی کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی علی ظفر نے کبھی کوئی ایسی حرکت کی جو پاکستان کے لیے بدنامی کا باعث بنی ہو، اداکارہ ریشم نے کہا کہ میں انیس بیس سال سے علی ظفر کو جانتی ہوں اور میرے ذاتی تجربے کے مطابق وہ اچھے دوست اور بے حد اچھے انسان ہیں، انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ میشا شفیع کے ساتھ کوئی غلط فہمی ہو گئی ہو جو ان کو خود بیٹھ کر حل کرنی چاہیے، ریشم نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس معاملے میں کوئی سچائی نظر نہیں آتی،

اس معاملے کی سچائی کچھ اور ہے۔ میشا شفیع ایک بڑی فنکارہ کی بیٹی ہیں اور خود بھی وہ قابل ہیں، ریشم نے کہا کہ یقیناً بات کچھ اور ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا مرد جتنا طاقتور ہے اتنی ہی عورت بھی طاقتور ہے، اداکارہ نے کہا کہ کسی عورت کو اگر کوئی مرد ہراساں کرنے کی کوشش کرے تو عورت کو اللہ نے ہاتھ عطا کیے ہیں وہ تھپڑ مارے یا جوتی مارے۔ ایسی حرکت کرنے والے مرد کو اس کی حد بتا دینا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…