ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’می ٹو‘‘ مہم کا دوسرا رُخ، عورتوں کے بعد مرد بھی سامنے آنا شروع ہو گئے، میشا شفیع بلیک میلر ہے اور اس نے میرے ساتھ کیا کچھ کیا؟ میشا کے ہی قریبی شخص نے سنگین الزامات عائد کر دیے

datetime 23  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)میشا شفیع کی جانب سے اداکار علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کے بعد کئی لوگ میشا شفیع کی حمایت کرتے نظر آئے تو کئی علی ظفر کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔ اس کے بعد گلوکار و اداکار علی ظفر نے گلوکارہ و ماڈل میشا شفیع کے خلاف انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اسے قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع کی لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے، علی ظفر نے اپنی شہرت کو نقصان پہنچانے پر ماڈل و گلوکارہ میشا شفیع کو دس کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ میشا شفیع کے سابق منیجر فہد رحمان نے ایسے انکشافات کیے ہیں کہ میشا شفیع منہ چھپانے پر مجبور ہو جائیں گی، سینئر صحافی عمر قریشی نے ٹوئٹر پر فہد رحمان کا بیان شیئر کیا ہے، جس میں فہد رحمان نے کہا کہ میں میشا اور علی ظفر کو بہت عرصے سے جانتا ہوں اور اس وقت سے جانتا ہوں جب دونوں کو شہرت بھی نہیں ملی تھی، میں نے دو دہائیوں میں انہیں ملنے والی شہرت دیکھی ہے۔بدقسمتی سے مجھے میشا شفیع کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔اس کے خوفناک جارحانہ مزاج اور غصے کے علاوہ، ایک موقع پر، مجھے اس نے ایک شو سے صرف 5 منٹ پہلے بلیک میل کرتے ہوئے میری ایجنسی کو ملنے والی کمیشن سے حصہ دینے کا مطالبہ کیا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں پرفارم نہ کرنے کی دھمکی دی، ٹرپ سے پاکستان واپس آ کر اور ایک کلائنٹ کی حیثیت سے میشا شفیع کو نکالنے پر مجھے یہ پتہ چلا کہ میشادوستوں اور کولیگز میں مجھ پر یہ الزام عائد کر رہی ہے کہ میں اس کی فیس کھا گیا۔ اس کے علاوہ کچھ اور واقعات بھی ہوئے

لیکن میں ان سب میں نہیں پڑنا چاہتا، یہ سب کچھ 2008-09ء میں ہوا۔ میشا شفیع کے سابق منیجر فہد رحمان نے کہا کہ اب مجھے یہ معلوم نہیں کہ علی ظفر اور اس کے درمیان کیا ہوا لیکن میں یہ ضرور جانتا ہوں کہ میشا شفیع کسی کو بلیک میل کرنے اور اس کی عزت خراب کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، کسی بھی ٹھوس ثبوت کے بغیر، میں یہ کہوں گا کہ میشا شفیع نے جو کچھ بھی کہا اس پر یقین کرنا مشکل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…