جنسی طورپر ہراساں کرنے کے الزامات، علی ظفر اور میشا شفیع کی لڑائی شدت اختیار کر گئی، گلوکار علی ظفر نے گلوکارہ اور ماڈل میشا شفیع کے خلاف انتہائی قدم اُٹھا لیا

23  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکار و اداکار علی ظفر نے گلوکارہ و ماڈل میشا شفیع کے خلاف انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اسے قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع کی لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے، علی ظفر نے اپنی شہرت کو نقصان پہنچانے پر ماڈل و گلوکارہ میشا شفیع کو دس کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

گلوکار و اداکار علی ظفر کے وکلاء کی طرف سے دائر کیے گئے ہرجانہ کے قانونی نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میشا شفیع نے ان کے موکل پر بے بنیاد الزامات لگائے جس سے ہمارے موکل علی ظفر کی شہرت کو نقصان پہنچا، میڈیا پر میشا شفیع نے ہراساں کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔ گلوکار علی ظفر کے وکلاء نے دو ہفتے کے اندر گلوکارہ میشا شفیع کو میڈیا پر معافی مانگنے یا پھر 10کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان کی نامور گلوکارہ اور اداکارہ میشا شفیع نے ٹوئٹر پر گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں علی ظفر نے ایک بار نہیں بلکہ کئی مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کیا۔ میشا شفیع کے ٹوئٹ نے میڈیا اورسوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا اور چند گھنٹوں میں ہی میشا شفیع کے نام سے ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔گلوکارہ میشا شفیع کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنسی ہراسانی کا نشانہ بنائے جانے پر انہوں نے مزید خاموش رہنے کا فیصلہ ترک کرتے ہوئے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پر آواز اٹھائی ہے۔ میشا شفیع نے اب تک خاموش رہنے کی وجہ بتادی۔ ان کا کہنا تھا کہ آس پاس ایسی بہادر خواتین کو دیکھ رہی ہوں جو جنسی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں۔ اس حوالے سے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے میشا شفیع کا کہنا تھا کہ جب پہلی بار میرے ساتھ یہ واقعہ ہوا

میں نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا بس وہاں سے چلی گئی اور میں نے اس بارے میں اپنے شوہر کو بتایا اور ان سے بھی چپ رہنے کیلئے کہا کیونکہ ہم دونوں(میں اور علی ظفر)مشہور شخصیت ہیں۔میشا نے کہا میں اس بارے میں بات کرنے میں ہچکچارہی تھی میری سوچ اس وقت یہ تھی کہ میں کون ہوں اور وہ(علی ظفر)کون ہے اور اگر یہ واقعہ سامنے آ گیا تو کیا ہو گا۔ یہی وجہ تھی کہ اب تک خاموش تھی،

میں جتنے لوگوں کو اس واقعے کے بارے میں بتاتی ہوں اتنی زیادہ ہمت محسوس کرتی ہوں۔میشا نے بتایا کہ دوسری مرتبہ علی ظفر نے مجھے اس وقت ہراساں کیا جب ہم لاہور میں کنسرٹ کیلئے ایک ساتھ تھے۔ میشا سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے ان کے ساتھ کنسرٹ کیلئے ہاں کیوں کہا جب وہ آپ کے ساتھ اس سے قبل نازیبا حرکت کرچکے تھے جس پر میشا نے کہا میں کام نہیں چھوڑ سکتی کیونکہ اس سے میرا گزارا ہوتا ہے۔ میں اپنے بینڈ کے ساتھ پرفارمنس کی تیاری کر رہی تھی جب انہوں نے مجھ سے بات کرنے کی کوشش کی اس وقت میں نے بہت مشکل محسوس کی اور انہیں نظر انداز کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…