اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کا ہدایت کار ادتیہ چوپڑا کیساتھ چوتھی فلم میں کام کرنے کا اعلان

datetime 23  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ہدایت کار ادتیہ چوپڑا کے ساتھ چوتھی فلم میں کام کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ یہ انتہائی اہم فلم ہوگی۔بالی ووڈ میں اداکار شاہ رخ خان کو کنگ کا درجہ حاصل ہے جس کی اہم وجہ اْن کی دلوں کو چھو جانے والی رومانوی اداکاری ہے جو اداکاری کو حقیقی رنگ دینے کے لیے کردار میں ڈوب جاتے ہیں۔

اور مداحوں کے دلوں میں اپنا مقام برقرار رکھنے کے لیے فلموں میں نت نئے تجربات کرتے نظر آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فلم ’زیرو‘ کے بعد کنگ خان نے اور بڑا پروجیکٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کے حوالے سے بتایا ہے کہ یش راج فلم کے مالک اور معروف ہدایت کار ادتیہ چوپڑا نے میرے ساتھ ایک فلم کرنے کا ارادہ کیا ہے جو کہ ایک بہت بڑا پروجیکٹ ہے اور اس پروجیکٹ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس فلم کے کردار کی تیاری کے لیے مجھے ادتیہ کے ساتھ مل کر 2 ماہ تک کام کرنا پڑے گا۔کنگ خان نے مزید بتایا کیا کہ ادتیہ نے مجھے یہ بھی کہا تھا کہ فلم کی شوٹنگ 3 ماہ میں مکمل کرلی جائے گی لیکن اس سے قبل دو ماہ صرف کردار کی تیاری کے لیے صرف کرنے ہوں گے در حقیقت مجھے اس بات کا علم نہیں کہ ادتیہ چوپڑا کس طرح کی فلم بنا رہے ہیں مجھے صرف اگلے سال کی دی ہوئی تاریخوں میں دیگر مصروفیات سیفارغ رہنے کا کہا گیا ہے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان معروف ہدایت کار ادتیہ چوپڑا کے ساتھ چوتھی فلم میں کام کرنے جارہے ہیں قبل ازیں وہ فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘،’محبتیں‘ اور’رب نے بنادی جوڑی‘ میں بھی کام کرچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…