جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے چین میں چرچے، نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

datetime 22  اپریل‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق صبا قمر کی بالی ووڈ فلم ‘ہندی میڈیم چینی زبان میں 4اپریل کونمائش کیلئے پیش کی گئی جس نے چینی باکس آفس پر نہ صرف بہترین آغازکرتے ہوئے سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان اور عامر خان کی ‘دنگل کو پیچھے چھوڑ دیا بلکہ ریلیز سے اب تک چینی باکس آفس پر 205.21کروڑ کا بزنسکر کے دو سو کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے۔سکت چوہدری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘ہندی میڈیم ‘گذشتہ سال

19مئی کو ریلیز کی گئی تھی جس میں بہترین اداکاری کرنے پر صبا قمر کو فلم فیئر ایوار میں بیسٹ ایکٹریس کیلئے نامزد کیا گیا تھا ۔فلم ہندی میڈیم کوبہترین فلم اور صبا قمر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار عرفان خان کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔صبا قمر کی ہندی میڈیم تیسری بالی ووڈ فلم ہے جو اس سال چین میں ریلیز کی گئی تھی اور اب دیکھنا یہ ہے کہ صبا قمر کی ہندی میڈیم بالی ووڈ خانز کے اورکتنے ریکارڈ توڑتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…