ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

صبا قمر کی ہندی میڈیم نے چینی باکس آفس پرڈبل سنچری کرلی

datetime 22  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)پاکستانی فلموں کے بعد بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ‘ہندی میڈیم نے بھارت اور پاکستان سمیت چین میں بھی تہلکہ مچا دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق صبا قمر کی بالی ووڈ فلم ‘ہندی میڈیم چینی زبان میں 4اپریل کونمائش کیلئے پیش کی گئی جس نے چینی باکس آفس پر نہ صرف بہترین آغازکرتے ہوئے سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان اور عامر خان کی ‘دنگل کو پیچھے چھوڑ دیا

بلکہ ریلیز سے اب تک چینی باکس آفس پر 205.21کروڑ کا بزنس کر کے دو سو کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے۔سکت چوہدری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘ہندی میڈیم ‘گذشتہ سال 19مئی کو ریلیز کی گئی تھی جس میں بہترین اداکاری کرنے پر صبا قمر کو فلم فیئر ایوار میں بیسٹ ایکٹریس کیلئے نامزد کیا گیا تھا ۔فلم ہندی میڈیم کوبہترین فلم اور صبا قمر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار عرفان خان کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔صبا قمر کی ہندی میڈیم تیسری بالی ووڈ فلم ہے جو اس سال چین میں ریلیز کی گئی تھی اور اب دیکھنا یہ ہے کہ صبا قمر کی ہندی میڈیم بالی ووڈ خانز کے اورکتنے ریکارڈ توڑتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…