ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

ڈی جے براوؤ بالی ووڈ حسینہ پر فدا ہو گئے

datetime 22  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل براوؤ کو ریجیما رام جیت کے ساتھ دیکھا جاتا تھا تاہم دونوں میں مختلف وجوہات کی بنا پر علیحدگی ہو گئی۔ جس کے بعد براوؤ نے صرف کرکٹ پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن ایک بار پھر براوؤ کا دل ایک اور بولی وڈ حسینا پر آگیا ہے اور دونوں ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے۔

ویسٹ انڈیز کے اسٹار آل راؤنڈر ڈوؤین براوؤ اس وقت انڈین پریمیئر لیگ میں چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں۔ تاہم اپنے کھیل سے زیادہ وہ ان دنوں اپنی نجی زندگی کی وجہ سے میڈیا کی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا میں سامنے آنے والی خبروں کے مطابق کیربیئن آل راؤنڈر نے بالی ووڈ حسینہ نتاشا سوری کے ساتھ ملاقات کی، جو کافی دیر تک جاری رہی تاہم اس حوالے سے دونوں شخصات نے میڈیا کے سامنے چپ سادھ لی ہے۔ اور ابھی تک کسی کی جانب سے بھی اس بارے میں وضاحت سامنے نہیں آئی۔ بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ نتاشا کو کرکٹ سے بھی گہرا لگاؤ ہے اور وہ اکثر ان میچز کو دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم کا رخ کرتی ہیں جن میں براوؤ شرکت کرتے ہیں۔نتاشا نے ایک مشہور ویب کام کیا ہے جس میں وویک اوبرائے، ریچا چڈا اور کئی مشہور نام شامل تھے۔سال 2006 میں انہوں نے فیمینیا مِس انڈیا ورلڈ کا ٹائٹل اپنے سر سجایا جبکہ وہ مِس ورلڈ کے مقابلوں میں بھی ٹاپ ٹین میں رہ چکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…