جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

علی ظفر نے ایک بار نہیں بلکہ کئی مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کیا, میشا شفیع

datetime 22  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان کی نامور گلوکارہ اور اداکارہ میشا شفیع نے ٹوئٹر پر گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں علی ظفر نے ایک بار نہیں بلکہ کئی مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کیا۔ میشا شفیع کے ٹوئٹ نے میڈیا اورسوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا اور چند گھنٹوں میں ہی میشا شفیع کے نام سے ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

گلوکارہ میشا شفیع کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنسی ہراسانی کا نشانہ بنائے جانے پر انہوں نے مزید خاموش رہنے کا فیصلہ ترک کرتے ہوئے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پر آواز اٹھائی ہے۔ میشا شفیع نے اب تک خاموش رہنے کی وجہ بتادی۔ ان کا کہنا تھا کہ آس پاس ایسی بہادر خواتین کو دیکھ رہی ہوں جو جنسی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں۔ اس حوالے سے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے میشا شفیع کا کہنا تھا کہ جب پہلی بار میرے ساتھ یہ واقعہ ہوا میں نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا بس وہاں سے چلی گئی اور میں نے اس بارے میں اپنے شوہر کو بتایا اور ان سے بھی چپ رہنے کیلئے کہا کیونکہ ہم دونوں(میں اور علی ظفر)مشہور شخصیت ہیں۔میشا نے کہا میں اس بارے میں بات کرنے میں ہچکچارہی تھی میری سوچ اس وقت یہ تھی کہ میں کون ہوں اور وہ(علی ظفر)کون ہے اور اگر یہ واقعہ سامنے آ گیا تو کیا ہو گا۔ یہی وجہ تھی کہ اب تک خاموش تھی، میں جتنے لوگوں کو اس واقعے کے بارے میں بتاتی ہوں اتنی زیادہ ہمت محسوس کرتی ہوں۔میشا نے بتایا کہ دوسری مرتبہ علی ظفر نے مجھے اس وقت ہراساں کیا جب ہم لاہور میں کنسرٹ کیلئے ایک ساتھ تھے۔ میشا سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے ان کے ساتھ کنسرٹ کیلئے ہاں کیوں کہا جب وہ آپ کے ساتھ اس سے قبل نازیبا حرکت کرچکے تھے جس پر میشا نے کہا میں کام نہیں چھوڑ سکتی کیونکہ اس سے میرا گزارا ہوتا ہے۔ میں اپنے بینڈ کے ساتھ پرفارمنس کی تیاری کر رہی تھی جب انہوں نے مجھ سے بات کرنے کی کوشش کی اس وقت میں نے بہت مشکل محسوس کی اور انہیں نظر انداز کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…