منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سونم کپور نے فلم نگری اور ہندوستان چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا وجہ کیا بنی؟بالی ووڈ سے دھماکہ خیز خبر ، مداحوں کے دل ٹوٹ گئے

datetime 21  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) اداکارہ سونم کپور رواں ماہ 29 اپریل یا پھر 7 سے 10 مئی کے درمیان شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔اداکارہ اپنے قریبی دوست دہلی کے بزنس مین آنند آہوجا کے ساتھ شادی کریں گی، جس سے ان کے گزشتہ چند سال سے تعلقات قائم ہیں۔اگرچہ تاحال اداکارہ کے خاندان نے سونم کپور کی شادی کی تصدیق نہیں کی، تاہم خبریں ہیں کہ ان کی شادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔

اب ان کی شادی کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ وہ شادی کے بعد ہندوستان چھوڑ دیں گی۔فلم فیئر کے مطابق اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد سونم کپور اور ان کے شوہر مستقل طور پر لندن میں رہائش اختیار کریں گے۔قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ جوڑے نے ممبئی کو چھوڑنے اور لندن میں رہائش اختیار کرنے کی مکمل منصوبہ بندی کرتے ہوئے وہاں ذاتی فلیٹ بھی خرید لیا ہے۔اطلاعات ہیں کہ سونم کپور اور آنند آہوجا نے لندن کے ناٹنگ ہلس میں اپنا فلیٹ خرید لیا ہے، جہاں شادی کے فورا بعد شفٹ ہوجائیں گے۔رپورٹس کے مطابق اگرچہ سونم کپور ہندوستان کو چھوڑ کر برطانیہ میں رہنے کی منصوبہ بندی کر چکی ہیں، تاہم وہ بولی وڈ انڈسٹری کو نہیں چھوڑیں گی، وہ کام کے سلسلے میں ممبئی آتی جاتی رہیں گی۔خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سونم کپور نے شادی کے لیے بھی انتہائی کم چھٹیاں لے رکھی ہیں، وہ شادی کے پہلے ہی ہفتے شوبز مصروفیات میں سرگرم ہوجائیں گی۔سونم کپور شادی کے جہاں سب سے پہلے ’کانز‘ فلم فیسٹٰیول میں شرکت کریں گی، وہیں وہ اپنی آنے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی تشہیر میں بھی مصروف ہوجائیں گی۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ سونم کپور شادی کے کتنے ہفتوں بعد مستقل طور پر ممبئی سے لندن شفٹ ہوجائیں گی، تاہم امکان ہے کہ وہ ابتدائی 3 ماہ ممبئی میں ہی گزاریں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…