منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

معروف اداکارہ کو اغوا کرنے کی کوشش ، اداکارہ نے ٹیکسی کمپنی کے خلاف آواز اٹھا دی

datetime 21  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن )آج کل کے دور میں کہیں بھی جانے کے لیے شہری نجی ٹیکسی کمپنیوں اوبر اور کریم کو ہی ترجیح دیتے ہیں ۔ لیکن حال ہی میں ایک ٹی وی اداکارہ و ماڈل نے نجی ٹیکسی کمپنی کیخلاف آواز اٹھائی اور اپنے ساتھ ہونے والا واقعہ بھی بیان کردیا، سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کر اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر خان نے کہا کہ میں نے کام پر جانے کے لیے ٹیکسی بک کروائی، میں جیسے ہی گاڑی میں بیٹھی مشال خان نامی ڈرائیور

نے مجھ سے کہاکہ ” چل کر تھوڑا آگے آ جاتی، ہم تم لوگوں کے نوکر نہیں ہیں”۔ڈرائیور کے لہجے پر میں حیران ہوئی اور مجھے بے حد غصہ آیا ، مجھے دفتر سے دیر ہو رہی تھی لہذا میں نے ڈرائیور سے اتنا کہا کہ آپ کو کیا مسئلہ ہے؟ آپ گاڑی چلائیں۔ میرا اتنا کہنا تھا کہ ڈرائیور نے اونچی آواز میں مجھ پر چلانا شروع کر دیا، اور گالیاں دینا شروع کر دیں۔ میں نے بھی گالی دے کر ڈرائیور کو سختی سے کہا کہ سی ویو پرگاڑی روکے۔ لیکن ڈرائیور نے مجھ سے کہا کہ میں گاڑی نہیں روکوں گا اور تمہیں اپنے بھائی کے پاس لے کر جاں گا۔اتنا کہہ کر اس نے گاڑی کے دروازے لاک کر دئے ، میں نے شیشیہ نیچے کر کے چلانا شروع کر دیا۔ میرا ایک دوست سی ویو پر ہی رہتا تھا ،وہ بھی اپنے گھر سے باہر تھااور اس نے مجھے گاڑی میں دیکھ کر گاڑی روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور نے کسی طور گاڑی نہیں روکی۔ تھوڑا آگے جا کر ڈرائیورنے ایک فوڈ چین کے پاس گاڑی روکی اور خود گاڑی سے نکل کر فرار ہو گیا۔نازش نے بتایا کہ میں نے 15 پر کال کر کے پولیس کو بھی بلوالیا لیکن وہ ڈرائیور تین گھنٹے گزر جانے کے باوجود واپس نہیں آیا۔ ایسا نہیں ہے کہ اس نے میرے ساتھ بدتمیزی کی لیکن اس نے مجھے نقصان پہنچانے کی بھی کوشش کی۔ اس نے مجھے دھمکانے کے ساتھ ساتھ اغوا کرنے کی کوشش بھی کی۔ نازش کی اس پوسٹ پر صارفین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اپنی اس پوسٹ میں نازش نے ڈرائیور کی تصویر بھی پوسٹ کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…