جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

بالی ووڈ ادا کارہ پریانکا اور میگھن کی دوستی بریانی پر ہوئی

datetime 21  اپریل‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ ادا کارہ پریانکا اور میگھن کی دوستی بریانی پر ہوئی۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق پریانکا چوپڑا اپنے اور میگھن مارکل کے بیچ بڑھتی دوستی کا کریڈٹ ’بریانی، پوٹین اوران کے درمیان ہونے والی بے تکلفانہ گفتگو‘ کو دیتی ہیں۔ انہوں نے اس بات کی پیشگوئی بھی کی ہے کہ جب میگھن، شہزادہ ہیری کے ہمراہ کھڑی ہونگی تو وہ ’شہزادی‘ کہلائیں گی۔

امریکی میگزین’ ٹائم‘ نے پریانکا چوپڑا کا نام دنیا کی 100با اثر شخصیات کی فہرست میں نہ صرف شامل کیا ہے بلکہ انہیں میگزین کے سرورق پر بھی جگہ دی ہے ٗاسی حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے یہ تمام گفتگو کی ہے۔پریانکاکے علاوہ اداکارہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کا نام بھی ڈونلڈ ٹرمپ، جسٹن ٹروڈو، ستیا ناڈیلا اور دیگر اہم شخصیات کے ساتھ اس فہرست میں شامل کیا گیا ۔پریانکا نے ٹائم میگزین پر جاری ہونے والی اپنی تصویر انسٹا گرام پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ان تمام لوگوں کو مبارک باد جن کا نام اس سال با اثر شخصیات کی فہرست میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس فہرست میں اپنی دوست ’میگھن‘ کا نام شامل ہونے پر بھی بے حدخوشی کا اظہار کیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں جبکہ پریانکا کے مداح اس بات کی توقع رکھتے ہیں کہ وہ شاہی شادی میں بطور مہمان شرکت کریں گی اور کیا پتا دلہن کی سہیلی کے طور پر بھی وہ وہاں موجود ہوں۔ان دونوں کی جانب سے پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے دوستی پرمختلف قسم کے پیغامات شئیر ہوتے نظر آئیں ۔ پریانکا چوپڑا نے شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کی منگنی کے موقع پر ان کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اس جوڑی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔پریانکا چوپڑا اور میگھن مارکل کو نیویارک میں متعدد بار ایک ساتھ پارٹیوں میں دیکھا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…