بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

فلم انڈسٹری میں ہرلڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، میرے ساتھ بھی بہت کچھ ہوا ،بڑے بڑے شرفا کے چہرے بے نقاب ، اداکارہ میرا کے جنسی ہراسانی سے متعلق سنسنی خیز انکشافات، کتاب لکھنے کا اعلان کر ڈالا

datetime 21  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد ایک ہنگامہ مچا ہوا ہے اور اسی سلسلے میں دیگر اداکاراؤں اور شوبز شخصیات نے بھی ہراسانی کے معاملے پر بولتے ہوئے کئی انکشافات کئے ہیں جبکہ اداکارہ میرا نے بھی میدان میں انٹری دیتے ہوئے فلم انڈسٹری میں جنسی استحصال پر کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے جنسی ہراسگی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ معمول کی بات ہے جبکہ بالی ووڈ اور لالی ووڈ میں اداکاراؤں کے ساتھ جنسی زیادتیاں بھی ہوئیں۔فلم انڈسٹری میں میرے ساتھ بھی بہت کچھ ہوا اور میں سب کے پول کھولوں گے۔ میرا نے جنسی ہراساں کرنے کے معاملے پر کتاب لکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری میں ہر لڑکی کو بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور یہاں خواتین کے ساتھ وہ کچھ ہوتا جو ناقابل بیان ہے اور یہی وجہ ہے کہ اچھی فیملی سے تعلق رکھنے والی لڑکیاں اس شعبے میں آنا پسند نہیں کرتیں۔فلمی اداکارہ نے مزید کہا کہ اپنی کتاب میں سب کے پول کھولوں گی اور جو راز میرے سینے میں دفن ہیں سب اپنی کتاب کے ذریعے سامنے لاکر لوگوں کے چہرے بے نقاب کروں گی جو بہت شریف بنتے ہیں۔ میرا نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب میرا منہ کھلے گا پھر سب کے منہ بند ہوجائیں گے اور لوگوں کے سامنے تمام حقائق آئیں گے۔ میرا نے کہا کہ شوبز کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں میں بھی یہ سلسلہ بہت پرانا ہے۔مگراب سوشل میڈیا کی بدولت خواتین کوآواز بلند کرنے کا ایک بہترین سہارا میسر آچکا ہے اوراب اس سے خواتین کو بہت فائدہ پہنچے گا۔میرا نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب میرا منہ کھلے گا پھر سب کے منہ بند ہوجائیں گے اور لوگوں کے سامنے تمام حقائق آئیں گے۔ میرا نے کہا کہ شوبز کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں میں بھی یہ سلسلہ بہت پرانا ہے۔مگراب سوشل میڈیا کی بدولت خواتین کوآواز بلند کرنے کا ایک بہترین سہارا میسر آچکا ہے اوراب اس سے خواتین کو بہت فائدہ پہنچے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…