منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہم پچھلے ایک سال سے ساتھ کام کررہے ہیں،ہم پولینڈ بھی ساتھ گئے لیکن ۔۔!ادا کارہ مایا علی نے علی ظفر اور ان کی فیملی کے بارے میں بہت کچھ کہہ ڈالا

datetime 21  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) نامور پاکستانی ماڈل و اداکارہ مایا علی نے علی ظفر کے حق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں علی ظفر کی بہت عزت کرتی ہوں۔گزشتہ روز گلوکارہ واداکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی نے انہیں ایک سے زائد بار جنسی طور پر ہراساں کیا تاہم وہ اس بارے میں پہلے بول نہ سکیں تاہم اب ان کے ضمیر نے انہیں مزید خاموش رہنے کی اجازت نہیں دی ٗ میشا شفیع کے بعد دیگر خواتین بھی علی ظفر کے خلاف میدان میں آگئیں اور ان پر

جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات لگائے تاہم نامور پاکستانی اداکارہ مایا علی نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کون صحیح ہے اور کون غلط، میں علی ظفر کو زیادہ عرصے سے نہیں جانتی، ہم پچھلے ایک سال سے ساتھ کام کررہے ہیں۔لاہور میں اپنی فلم کی شوٹنگ کے علاوہ ہم پولینڈ بھی ساتھ گئے لیکن میں نے کبھی بھی علی ظفر کے بارے میں کوئی منفی بات نہیں سنی۔ علی ظفر ہمیشہ اپنی بیوی اوربچوں کے بارے میں بات کرتے نظر آئے اور ان کی اسی چیز نے مجھے ان کا مداح بنادیاکیونکہ وہ کہیں بھی ہوں ہمیشہ اپنی بیوی سے رابطے میں رہتے ہیں اوراچھی بری تمام باتیں ان سے شیئر کرتے ہیں جب ہم فلم کے سیٹ پر ہوتے ہیں یاکسی ریسٹورنٹ میں ہوتے ہیں علی اس جگہ کی تمام باتیں اپنی بیوی سے شیئر کرتے ہیں۔ مایا علی نے کہا کہ میں کسی کی طرف سے کوئی وضاحت نہیں دے رہی ہوں ہم کہانی کا ایک رخ دیکھ کر فیصلہ نہیں کرسکتے ٗمیں علی ظفر کی بہت عزت کرتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ سچ باہرآئے۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…