ممبئی (آئی این پی)ویسٹ انڈیز کے اسٹار آل راؤنڈر ڈوؤین براوؤ اس وقت انڈین پریمیئر لیگ میں چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں۔ تاہم اپنے کھیل سے زیادہ وہ ان دنوں اپنی نجی زندگی کی وجہ سے ہیڈلائنز کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق 34 سالہ آل راؤنڈر بولی وڈ کی اداکارہ نتاشا سوری
کے ساتھ ڈیٹنگ کررہے ہیں۔ دونوں کو ان دنوں زیادہ تر ایک ساتھ دیکھا جارہا ہے لیکن اب تک انہیں نے عوام کے درمیان اپنے رشتے کی وضاحت نہیں کی ہے۔نتاشا اکثر و بیشتر براوؤ کے میچز دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں موجود ہوتی ہیں۔ انہیں متعدد مرتبہ وی آئی پی باکس میں دیکھا جاچکا ہے۔