منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی اداکارہ سروین چاولہ بڑی پردہ سکرین پر کام کرنے کی خواہشمند

datetime 18  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)ہندوستانی فلموں کی انتہائی بولڈ اور بے باک اداکارہ سروین چاولہ نے 2015ء میں اپنے بوائے فرینڈ اکشے ٹھاکر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد کسی فلم میں کام نہیں کیا لیکن حال ہی میں انہوں نے ایکتا کپور کی ویب سیریز ’’حق سے ‘‘ میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے رنگ بکھیرے تھے البتہ اب وہ بڑی پردہ سکرین پر پھر سے کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

اس کے لئے انہوں نے پرڈیوسرز اور فلم ڈائریکٹرز کو ایسا شرمناک پیغام دیا ہے کہ جان کر آپ بھی شرما جائیں گے ۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق سروین چاولہ بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے بے باکانہ پن اور بولڈ کرداروں کی وجہ سے خاص شناخت رکھتی ہیں ،بالی ووڈ فلم ’’ہیٹ سٹوری 2‘‘ میں انتہائی بولڈ کردار ادا کرنے والی سروین چاولہ نے ایک انٹرویو میں اپنی نجی اور پروفیشنل زندگی کے بارے میں دل کھول کر باتیں کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے شوہر ان کی پروفیشنل کمٹ منٹس میں ان کا پورا ساتھ دیتے ہیں اور وہ انہیں مکمل سپورٹ بھی کرتے ہیں۔ سروین نے کہا میں سکرپٹ کی ڈیمانڈ پر اگر اپنے’’ کو ایکٹر ‘‘کے ساتھ بوس و کنار کروں یا پھر نیوڈ(برہنہ ) ہوجاؤں تو بھی میرے شوہر کو فرق نہیں پڑے گا۔سروین چاولہ نے اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں مزید بتایا جب مجھے ویسا شخص مل گیا جس کے ساتھ میں آرام دہ محسوس کرتی ہوں اور جس کے ساتھ پوری زندگی بتانا چاہتی ہوں تو پھر میں شادی کرنے میں دیر کیوں کرتی۔واضح رہے کہ بڑی پردہ سکرین پر تو نہیں تاہم جلد ہی سروین چاولہ شجائے گھوس کی ایک شارٹ فلم ’’تین پہلیاں ‘‘ میں بھی نظر آنے والی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…