سدھارتھ ملہوترا بھارتی فلموں میں ایک بار پھر قسمت آزامائی کرنے کیلئے بے چین

11  اپریل‬‮  2018

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ میں کئی فلمیں کرنے کے باوجود کوئی ’’کمال‘‘ دکھانے کے باوجود اداکار سدھارتھ ملہوترا بھارتی فلموں میں ایک بار پھر قسمت آزامائی کرنے کے لئے بے چین ہیں اور اب یہ نوجوان اداکار مشہور ٹی وی پرڈیوسر ایکتا کپور کی فلم میں شردھا کپور کے ساتھ پیار کی پینگیں بڑھاتے ہوئے نظر آئیں گے ،اس سے پہلے بھی یہ جوڑی ’’ایک ولن ‘‘ میں اپنی فنکارانہ صلاحیتیں آزما چکے ہیں۔

تاہم ’’ایک ولن ‘‘ باکس آفس میں کوئی معقول بزنس کرنے میں ناکام رہی تھی تاہم ان دونوں کی اداکاری کی ناقدین نے تعریف کی تھی۔ اس نئی فلم میں سدھارتھ کا کردار شائقین کے لیے کافی دلچسپ اور مزاح سے بھرپور ہوگا، فلم میں ان کا کردار ایک ٹھگ کا ہوگا جس کا پس منظر بہار پر مبنی ہوگا۔اس فلم میں سدھارتھ ٹھگ کے کردار میں بھوجپوری بولتے ہوئے نظر آئیں گے مگر فلم کی دلچسپ بات یہ ہوگی کہ اس فلم میں ان کی لو انٹریسٹ شردھا کپور ہوں گی۔ سدھارتھ اداکارہ شردھا کپور سے شادی کریں مگر اس کہانی کی ٹریجڈی یہ ہوگی کہ ان کو شادی کے منڈپ سے ہی اغوا کرلیا جائے گا کیوں کہ بہار میں عام طور پر ایسا ہی ہوتا ہے۔سیلیش آر سنگھ کے پروڈکشن میں بننے جارہی اس فلم کو پرشانت سنگھ ڈائریکٹ کریں گے، فلم کی شوٹنگ بہار میں ہوگی، پرشانت سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے جا رہی اس فلم کا نام’’ شاٹ گن شادی‘‘ بتایا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…