عامر خان فلم’’سلیوٹ‘‘ میں پہلی بار خلاباز کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے

11  اپریل‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)اگرچہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بہت ہی خاص اور مختلف موضوع پر بنی فلموں میں کام کرتے ہیں، تاہم امکان ہے کہ وہ جلد ایک بائیوگرافی فلم میں نظر آئیں گے۔اطلاعات ہیں کہ عامر خان بولی وڈ کی معروف میوزک پروڈکشن کمپنی ‘ٹی سیریز’ کے بانی گلشن کمار کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس یہ خبریں تھیں کہ عامر خان بھارت کے پہلے خلاباز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم ’سلیوٹ’ میں ان کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

ایک سال تک یہ چہ مگوئیاں ہوتی رہیں کہ عامر خان فلم میں پہلی بار خلاباز کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، تاہم گزشتہ برس دسمبر میں یہ خبر سامنے آئی کہ عامر خان نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔دسمبر میں آنے والی خبر کے مطابق عامر خان نے خلاباز کا کردار ادا کرنے کے لیے شاہ رخ خان کو فلم ‘سلیوٹ’ میں کام کرنے کا مشورہ دیا اور انہوں نے مسٹر پرفیکشنسٹ کا کہنا مان بھی لیا۔اب ایک بار پھر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ عامر خان گلشن کمار کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ ’ ٹی سیریز’ کو گلشن کمار نے 1980 میں بنایا تھا، یہ کمپنی زیادہ تر فلموں کی موسیقی کی تیاری کا کام کرتی ہے، تاہم گزشتہ 2 دہائیوں سے یہ کمپنی فلم پروڈکشن میں بھی قدم جمانے میں مصروف ہے۔گلشن کمار 1997 میں 41 برس کی عمر میں چل بسے تھے، جس کے بعد ٹی سیریز کو ان کے بھائی نے سنبھالا، اس وقت اس کمپنی کو ان کے بیٹے بھشن کمار چلا رہے ہیں۔دکن کیرونیکل کے مطابق ٹی سیریز کے خالق گلشن کمار کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا کردار ادا کرنے کے لیے پہلے اکشے کمار کا نام لیا جا رہا تھا۔اس حوالے سے ٹی سیریز اور اکشے کمار کے درمیان متعدد ملاقاتیں بھی ہوچکیں تھیں، تاہم اب کہا جا رہا ہے کہ فلم میں اکشے کمار نہیں بلکہ عامر خان دکھائی دیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…