نیویارک (این این آئی ) ہالی ووڈ سٹار بریڈ پٹ آخرکار سابق اہلیہ انجلینا جولی کو بھلانے میں کامیاب ہو گئے، اداکار کے پروفیسر نیری اوکس مین سے دوستی کے چرچے ہونے لگے۔بارہ برس کی رفاقت کے بعد بریڈ پٹ سابق اہلیہ انجلینا جولی کی جانب سے اگست 2016ء میں طلاق کی درخواست کے بعد اکیلے ہو گئے تھے۔ ایک برس کی
تنہائی کے بعد اب ان کی زندگی میں ماہر تعمیرات اور میساچیوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی پروفیسر نیری اوکس مین آئی ہیں۔دونوں کی دوستی کے چرچے گزشتہ برس ہونے لگے جب بریڈ نے انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔ گزشتہ برس اٹھائیس نومبر کو ان کی پہلی تصویر انسٹاگرام پر آئی، نیری اوکلاہوما کی رہنے والی ہیں اور بیالیس برس کی ہیں۔