فلم ’ ’پدماوت‘‘ نے رنویر کو بالی وڈ کا بڑا ایوارڈ دلا دیا

11  اپریل‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کو فلم ’’پدماوت‘ ‘میں بہترین اداکاری پر فلمی دنیا کے بڑے ایوارڈ ’دادا صاحب پھالکے ایکسیلنس ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔رنویر سنگھ نے مختصر عرصے میں ہی فلم نگری میں بہترین اداکاری کے باعث اپنا مقام بنالیا ہے اور ان کی کئی فلمیں اب تک سپر ہٹ ہو چکی ہیں۔نوجوان اداکار کی سپر ہٹ فلموں میں رام لیلا، باجی راؤ مستانی اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پدماوت شامل ہے۔

فلم ’پدماوت‘ میں رنویر نے ’علاؤ الدین خلجی‘ کا کردار نبھایا جس نے فلم بینوں کو بے حد متاثر کیا ہے بلکہ کئی بڑے بڑے سپر اسٹارز بھی ان کی تعریف کرتے نظر آئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ کو فلم ’پدماوت‘ میں بہترین اداکاری پر ’دادا صاحب پھالکے ایکسیلنس ایوارڈ‘ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔نوجوان اداکار نے بھی ایوارڈ ملنے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب اداکارہ انوشکا شرما کو بھی اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے مختلف طرز کی فلمیں بنانے پر ایوارڈ دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارت کی سب سے زیادہ متنازع فلم ’پدماوت‘ میں دپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ نے مرکزی کردار کیا ہے جب کہ فلم نے بھارت میں 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…