اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

ہمیں چین ، ایران اور ترکی کے ساتھ ملکر مشترکہ فلمسازی کا سلسلہ شروع کرنا چاہیے ،فلمسٹار ثناء

datetime 9  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی) فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے جلد سے جلد مشترکہ فلمسازی کا عمل شروع کرنا ہو گا ، بالی ووڈ کی فلموں سے مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں چین ، ایران اور ترکی کے ساتھ ملکر مشترکہ فلمسازی کا سلسلہ شروع کرنا چاہیے تاکہ فلم انڈسٹری میں ایک نئی جان پیدا ہو سکے ان ممالک کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی مشترکہ فلمسازی کے حوالے سے عمل کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دیگر ممالک کے ساتھ ملکر مشترکہ فلمسازی نہ صرف پاکستان فلم انڈسٹری خوشحال ہو گی بلکہ نئے سرمایہ کاروں کی بھی حوصلہ افزائی ہو گی اور پاکستانی فلموں کو ریلیز کے لئے بین الاقوامی مارکیٹ بھی میسر آسکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کی فلموں کی کامیابی کی بڑی وجہ یہی ہے کہ ان کی فلمیں بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی ریلیز کی جاتی ہیں ۔ مگر ہم ابھی تک صرف کراچی ، لاہور اور پشاور تک ہی محدود ہیں ،بلوچستان میں فلمسازی کا دور تک کوئی نام و نشان نہیں ۔ اس لیے ضروری ہے کہ پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے مشترکہ فلمسازی کو فروغ دیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…