ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی معروف ہالی ووڈ سیریز’کوائنٹی کو 3‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔کوائنٹی کو 3 میں اداکارہ گزشتہ دو سیریز کی طرح ایف بی آئی ایجنٹ ’ایلکس پیرش‘ کا کردار کررہی ہیں لیکن اس مرتبہ انہوں نے بطور ایجنٹ اپنی شناخت پر پردہ رکھا ہے۔ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اس بار ایلکس پُرسکون، سادہ اور خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں اور اردگرد باغیچے کی بھی سیر کر رہی ہیں۔لیکن ایک نئی شروعات کے باوجود ان کی اولین ترجیح ایف بی آئی ہے۔اس سے قبل اداکارہ نے انسٹاگرام پر ’کوائنٹی کو 3‘ کی پہلی جھلک مداحوں سے شیئر کی تھی جس میں وہ شارٹ ہیئر سٹائل میں نظر آرہی تھیں۔