ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان کی جان کو خطرہ، کس سازش کے تحت جیل میں رکھا جا رہا ہے؟ جیل میں ان کا کونسا جانی دشمن بھی قید ہے، دھماکہ دار خبر آگئی

datetime 6  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جودھ پور عدالت نے سلمان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا، سلمان خان کو دوسری رات بھی جیل میں گزارنا پڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق جودھ پور سیشن عدالت میں سلمان خان کی طرف سے پیش کی گئی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ سلمان خان کی طرف سے پیش وکیل مہیش بورا نے ان کا موقف رکھا۔ سماعت پوری ہونے کے بعد عدالت نے

فیصلہ کل تک کے لئے محفوظ رکھ لیا ہے۔سلمان خان کے وکیل مہیش بورا نے جج سے کہا کہ سلمان خان کو شبہ کا فائدہ دیا جانا چاہئے۔سیشن جج رویندر جین اب سلمان خان کی ضمانت پر فیصلہ کل سنائیں گے۔ سلمان خان ایک رات جودھ پور سنٹرل جیل میں کاٹ چکے ہیں اور اب یہ طے ہو گیا ہے کہ ان کی دوسری رات بھی جیل میں ہی کٹے گی۔ادھر سلمان خان کے وکیل مہیش بورا نے دعوی کیا ہے کہ ان کو ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ کال کے ذریعے دھمکی دی گئی ہے کہ وہ سلمان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت میں پیش نہ ہوں۔ بورا کا کہنا ہے کہ دھمکی دئیے جانے کے بعد وہ اس معاملہ سے خود کو علیحدہ نہیں کریں گے۔سیشن جج رویندر جین اب سلمان خان کی ضمانت پر فیصلہ کل سنائیں گے۔ سلمان خان ایک رات جودھ پور سنٹرل جیل میں کاٹ چکے ہیں اور اب یہ طے ہو گیا ہے کہ ان کی دوسری رات بھی جیل میں ہی کٹے گی۔ادھر سلمان خان کے وکیل مہیش بورا نے دعوی کیا ہے کہ ان کو ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ کال کے ذریعے دھمکی دی گئی ہے کہ وہ سلمان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت میں پیش نہ ہوں۔ بورا کا کہنا ہے کہ دھمکی دئیے جانے کے بعد وہ اس معاملہ سے خود کو علیحدہ نہیں کریں گے۔ھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو سینٹرل جیل کی بریک نمبر ایک میں رکھا گیا انہیں قیدی نمبر 106 دیا گیا ،

سلمان خان کو عام قیدیوں کی طرح دال روٹی بھی دی گئی جسے انہوں نے کھانے سے انکار کر دیا۔جودھ پور کی سینٹرل جیل میں کئی خطرناک قیدی بھی موجود ہیں جس میں وہ معروف گینگسٹر بھی شامل ہے جس نے سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔جودھ پور کی جیل میں بدنام زمانہ گینگسٹر لورن وشنوئی بھی قید ہے، یہ وہی گینگسٹر ہے جس نے سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی،

اسی جیل میں بھارت کے مشہور ریپ کیس کے مجرم گرو رام رحیم سنگھ کو بھی رکھا گیا ہے جن کے مقدمے کے تین گواہ مارے جا چکے ہیں جبکہ تین تاحال لاپتہ ہیں۔جیل میں شمبو لعل بھی قید ہے جس نے ایک مسلمان مزدور کو کلہاڑیوں کے وار کر کے نہ صرف قتل کیا بلکہ ایک ویڈیو کے ذریعے اس کا اعتراف بھی کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…