پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

مسلمان ہونے کی وجہ سے 8سال سے ممبئی میں میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے، یہ لوگ مجھے کہتے ہیں کہ۔۔سلمان خان کے بعد مسلمان بھارتی اداکارہ بھی متعصبانہ سلوک کا نشانہ بن گئی

datetime 6  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)8سال سے بھارت کے شہر ممبئی میں مقیم ہوں مگر اپنا گھر نہیں لے سکی جس کی وجہ میرا مسلمان ہونا ہے، بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ شیریں مرزا نے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ روا رکھے جانیوالے متعصبانہ روئیے کا پول کھول دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ شیریں مرزا نے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے جانیوالے

متعصبانہ روئیے کا پردہ چاک کرتے ہوئے اس کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ شیریں مرزا نے سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر ممبئی میں گزارے اپنے 8سالوں کا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ 8 سال سے ممبئی میں رہائش پزیر ہوں لیکن آج تک اپنا گھر نہیں لے سکی کیونکہ میں مسلمان ہوں ۔شیریں نے کہا کہ میں جب ممبئی میں بروکرز سے گھر کے حوالے سے بات کرتی ہوں تو وہ مجھے غیرشادی شدہ اور مسلمان ہونے کی بنیاد پر اتنے مہنگے گھر دکھاتے ہیں جو میری قوت خرید سے باہر ہوتے ہیں، اس حوالے سے جب میں نے کچھ لوگوں سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ یہاں مسلمانوں کو گھر ملنا بے حد مشکل ہے۔ جب کہ مجھے یہ مشورہ بھی دیا گیا کہ اپنی کسی دوست کے نام سے گھر لے لوں، لیکن خیال رکھنا وہ دوست بھی مسلمان نہیں بلکہ ہندو ہو۔شیریں مرزا نے مزید کہا ہمارے(ہندو اورمسلمان کے) خون میں کوئی فرق نہیں، پھر کیوں یہاں مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کیاجاتا ہے، مجھے اس بات کا بے حد صدمہ ہوا کہ جہاں میں نے 8 سال گزارے اس شہر میں میرے لیے کوئی جگہ نہیں۔شیریں مرزا کا کہنا تھا کہ انہیں مسلمان ہونے کی وجہ سے ممبئی میں رہائش اختیار کرنے نہیں دی جارہی اور صرف مسلمان ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت میں نامور بالی ووڈ سٹار سلمان خان کو 20سال پرانے ایک مقدمے میں5سال قید اور 10ہزار جرمانے کی سزا دی گئی ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی عدالت نے سلمان خان کے ساتھ امتیازی رویہ اختیار کر کے انہیں سزا دی ۔ اس حوالے سے پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے بھی نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام’کیپٹیل ٹاک ‘میں نامور صحافی حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کو مسلمان ہونے کی وجہ سے امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…