منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

جنسی ہراسگی کے الزامات میں اداکارہ جیمی لیونر نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 6  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی مشہور امریکی شخصیات پر جنسی ہراس کے الزامات سامنے آ چکے ہیں لیکن اداکارہ جیمی لیونر نے تو سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ان کے خلاف ایک شخص نے مقدمہ درج کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جب وہ 16 سال کا لڑکا تھا تو اداکارہ نے ایک پارٹی میں اسے نشہ کروانے کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ویب سائٹ ’ورلڈ ائرڈ ویئرڈ نیوز‘ کے مطابق اینتھونی اولیور نامی درخواست گزار کی عمر اب 36 سال ہے اور اس کا کہنا ہے کہ جب اداکارہ نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تو اس وقت وہ جنسی رضامندی کی عمر کو نہیں پہنچا تھا جبکہ اداکارہ کی اپنی عمر 26 سال تھی۔ لاس اینجلس پولیس کو اینتھونی نے اس جرم کے بارے میں شکایت کی اور مقدمے میں 25 کروڑ ڈالر (تقریباً 30 ارب پاکستانی روپے) زر تلافی کا مطالبہ کردیاہے۔ اینتھونی کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے سے نفسیاتی طور پر شدید متاثر ہوا اور منشیات کی جانب مائل ہوگیا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ جیمی کے گھر میں منعقد ہونے والی پارٹی میں شریک ہوا تھا۔ جب اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تو جیمی کی میک اپ آرٹسٹ بھی اس کے ساتھ موجود تھی۔ اینتھونی کا کہنا ہے کہ پارٹی کے بعد جیمی اسے اپنے کمرے میں لے گئی اور بوس و کنار شروع کردیا۔ اس کے بعد منشیات کھلا کر اس کے ساتھ جسمانی تعلق استوار کیا جبکہ اسے اپنی میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ بھی جنسی فعل پر مجبور کیا۔ دوسری جانب اداکارہ نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کی کوشش قرار دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…