ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

جلد شادی کرنے والی ہوں جس وجہ سے شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیا ،عائشہ خان

datetime 5  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) نامور پاکستانی اداکارہ عائشہ خان نے شوبز چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلد شادی کرنے جارہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے شوبز کو خیرباد کہا ہے۔پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائشہ خان نے گزشتہ ماہ اچانک شوبز چھوڑنے کا اعلان کرکے اپنے مداحوں سمیت تمام لوگوں کو حیران کردیا تھا۔

لیکن انہوں نے شوبز چھوڑنے کی وجہ بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں شوبز چھوڑنے پر کوئی افسوس نہیں ہے اور وہ اپنی زندگی کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھتے ہوئے بہت اطمینان محسوس کررہی ہیں۔ لیکن اب تقریباً ایک ماہ بعد عائشہ خان نے شوبز چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شادی کرنے جارہی ہیں۔عائشہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے کہا میں اور میرے منگیتر آپ سب کی دعاؤں اور محبتوں کے شکر گزار ہیں، کچھ عرصہ قبل میں نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا کیونکہ میں اب شوبز کی چکاچوند سے دور رہنا چاہتی ہوں۔ میں نے گزشتہ برس منگنی کی تھی۔ میں اور میرے منگیتر ہم دونوں ایک دوسرے کو گزشتہ کئی برسوں سے جانتے ہیں۔ میں تمام لوگوں سے درخواست کرتی ہوں کہ ہمارے فیصلے کی عزت کریں۔ اس کے علاوہ ہمیں اور ہمارے خاندانوں کو ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…