اداکارہ کنگنا رناوت کا آئٹم سانگز پر پابندی کا مطالبہ

5  اپریل‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارتی فلم نگری میں آئٹم سانگز (گانوں) پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔کنگنا رناوت ان چند اداکاراؤں میں شامل ہیں جنہوں نے بھارتی فلم نگری میں اقرباپروری کے خلاف آواز بلند کی۔ کنگنا بہترین اداکاری کے باعث بھارت میں 3 نیشنل ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکی ہیں اور اس وقت ان کا شمار بالی وڈ کی مہنگی ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم ’کوئین‘ کی ہیروئن کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے

کہ ان کی فلمیں کسی بڑے نام کے بغیر ہی 100 کروڑ کلب میں شامل ہوئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت نے فلموں میں آئٹم سانگز پر پابندی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ فلموں میں کبھی آئٹم سانگ نہیں کرنا چاہتیں کیوں کہ آئٹم سانگز صرف فحاشی کو بڑھاوا دیتے ہیں۔کنگنا کا کہنا تھا کہ میں ایسی کسی چیز کا حصہ نہیں بن سکتی جو ہمارے معاشرے اور بچوں کے لیے نقصان دہ ہو کیوں کہ کل کو میری یا آپ کی بیٹی ہوگی تو کیا ہم چاہیں گے کہ اسے اس طرح کی چیزیں بنائی جائیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…