منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سلمان سے ملاقات کرنے کیلئے 15 سالہ لڑکی نے جان خطرے میں ڈال دی

datetime 5  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ دبنگ اداکار سلمان خان کی ایک مداح نے ان سے ملاقات کرنے کی خواہش میں اپنی جان بھی خطرے میں ڈال دی۔یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ سلمان خان کے مداح پوری دنیا میں موجود ہیں، جو ان کی ایک جھلک دیکھنے کو بیتاب رہتے ہیں لیکن 15 سالہ لڑکی نے مادھیا پردیش سے ممبئی پہنچ کر سلمان خان سے ملاقات کی خطرناک کوشش کی۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس مداح نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں موجود سلمان خان کے فلیٹ پہنچ کر وہاں موجود سیکیورٹی گارڈز سے سلمان خان سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔تاہم گارڈز کے منع کرنے پر مداح کو وہاں سے بھیج دیا گیا، البتہ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس لڑکی نے فلیٹ کی دیوار چھڑنے کی کوشش کی جسے گارڈز کی جانب سے ناکام بنادیا گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس لڑکی کو گرفتار کرلیا۔سینئر پولیس انسپیکٹر کے مطابق یہ لڑکی اتوار کو بیراسیا نامی شہر سے ممبئی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔لڑکی کے پاس موجود کارڈز سے اس کے گھر کا پتہ حاصل کیا گیا، جس کے بعد اس کے والدین کو بھی اطلاع دی جاچکی ہے۔تفتیش کے بعد اس لڑکی کو چلڈرن ہوم منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ اس کے والدین جلد ممبئی پہنچ کر اسے واپس لے جائیں گے۔خیال رہے کہ کئی بلاک بسٹر ہٹ فلموں میں کام کرنے والے سلمان خان اس وقت اپنی فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو رواں سال عید پر ریلیز ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…