ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

شلپا شیٹھی کے بیٹے کی گیت پر رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

datetime 5  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹھی کے بیٹے کی ٹائیگر شروف کے گیت پر رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔بھارت میں گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی ایکشن سے بھرپور فلم ’باغی ٹو‘ نے چند دنوں میں کروڑوں روپے کما کر مقبولیت کے جھنڈے گاڑھ دیئے ہیں جس کی بنیادی وجہ ٹائیگر شروف ہیں جنہوں نے اپنے ایکشن اور ڈانس سے بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ شلپا شیٹھی کے بیٹے نے بھی ٹائیگر کے گیت پر رقص کرکے سب کو حیران کردیا۔بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے بیٹے ’ویان‘ کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ٹائیگر شروف کے گیت ’منڈیا تو ‘ پر رقص کرنے کی معصومانہ کوشش کرنے میں مصروف ہے جب کہ شلپا شیٹھی نے فلم کے ہدایتکار احمد خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے میں نے آپ کی دھن پر ڈانس کیا اور اب میرا بیٹا کر رہا ہے۔ٹائیگر شروف بھی ویان کی تعریف کئے بغیر نہ رہے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویان کی متاثر کن پرفارمنس کی پیار بھرے انداز میں تعریف کی۔شلپا شیٹھی کے بیٹے ’ویان‘ کی ٹائیگر سے محبت کا اندازہ راج کندرہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو سے لگایا جا سکتا ہے جس میں وہ اپنے دوست کی سالگرہ پر ٹائیگر شروف ہی کی فلم ’منا مائیکل‘ کے گیت ’ڈنگ ڈانگ‘ پر رقص کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…