منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شفقت امانت علی کا لندن میں شاندار کانسرٹ، مداح جھوم اٹھے

datetime 31  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)پاکستان کے معروف گلوکار شفقت امانت علی نے تقریباً 5 سال بعد لندن میں منعقدہ میوزک کانسرٹ میں لائیو پرفارمنس دی اور مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔لندن کے علاقے لیسسٹر میں ڈی مونٹفورٹ ہال اور انڈیگو ایٹ دی 02 میں شفقت امانت علی کا شاندار میوزک کانسرٹ ہوا۔انہوں نے اپنے پورے راک بینڈ کے ساتھ مسلسل 2 گھنٹے تک پرفارم کیا، جس پر مداحوں نے خوب داد دی اور ان کے ساتھ ہم آواز ہوکر گاتے رہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت امانت علی نے بتایا کہ میں نے تقریباً 5 سال بعد لندن میں لائیو پرفارمنس دی جس پر مداحوں کی سپورٹ نے مجھے حیران کردیا اور مجھ میں مزید توانائی بھر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ لیسسٹر میں مداحوں کا ہجوم قابل دید تھا کیونکہ لائیو میوزک ہی سب کچھ ہے جس کا ردعمل براہ راست ملتا ہے۔شفقت امانت علی نے لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کا بھی دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات لیبر لیڈر جیرمی کوربین سے بھی ہوئی۔گلوکار اپریل کے پہلے ہفتہ میں لندن کے مشہور نیچرل ہسٹڑی میوزیم میں کانسرٹ کریں گے۔واضح رہے کہ شفقت امانت علی، معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے بعد پاکستان کے دوسرے گلوکار ہیں جو اس میوزیم میں پرفارم کریں گے۔پاکستان میں میوزک کانسرٹس کے انعقاد کے حوالے سے شفقت امانت علی کا کہنا تھا کہ ملک میں حالات ایسے ہوگئے تھے کہ لائیو میوزک ختم ہوچکا تھا تاہم اب حالات میں تبدیلی آگئی ہے اور ایک بار پھر کانسرٹس کا دور شروع ہوگیا ہے۔انہوںنے کہاکہ انہیں ایسے حالات کا سامنا بھی کرنا پڑا جب میوزک البم فروخت کرنے پر دھمکیاں موصول ہوتی تھیں تاہم اب ڈراموں اور فلموں کے لیے میوزک البمز خریدی جا رہی ہیں۔خیال رہے کہ شفقت امانت علی پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…