جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

datetime 8  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات آٹے کے بازار پر بھی پڑنے لگے ہیں، جہاں فلور ملز نے مختلف اقسام کے آٹے کے نرخ میں 20 روپے فی کلو تک اضافہ کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 100 کلو گرام گندم کی قیمت بڑھ کر 14 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہے، جس کے بعد آٹے کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی جارہی ہے۔ہول سیل مارکیٹ میں ریگولر آٹا 155 روپے، میدہ 167 روپے جبکہ فائن آٹا 180 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ دوسری جانب ریٹیل سطح پر ریگولر آٹے کی قیمت 170 روپے، فائن آٹا 200 روپے اور چکی کا آٹا 210 روپے فی کلو تک جاپہنچا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فلور ملز کی جانب سے نرخوں میں اضافے سے قبل کئی روز تک آٹے کی سپلائی محدود رکھی گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ اور دکانوں پر دستیاب اسٹاک میں کمی واقع ہوئی۔

ذرائع کے مطابق درآمدی گندم کی آمد نومبر تک متوقع ہے، تاہم اس وقت اوپن مارکیٹ میں گندم کی بلند قیمتوں کے باعث آٹے کے نرخ پر دباؤ برقرار ہے۔دوسری جانب سندھ حکومت نے آٹے کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کیلئے 15 اکتوبر سے فلور ملز کو سرکاری گندم رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت سندھ 100 کلو گرام گندم کا تھیلا 12 ہزار 500 روپے میں جاری کرے گی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ کے گوداموں میں اس وقت 3 لاکھ 46 ہزار 414 میٹرک ٹن گندم موجود ہے، جبکہ پاسکو سے ملنے والی اور درآمد ہونے والی گندم کی کھیپ پہنچنے کے بعد صوبے میں مجموعی ذخیرہ 8 لاکھ 36 ہزار 414 میٹرک ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…