بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اہم ہدایات جاری

datetime 7  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں سے مقامی قوانین اور سیکیورٹی ضوابط کی سختی سے پابندی کرنے کی اپیل کردی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے پاکستانی کمیونٹی کو ہدایت کی کہ موجودہ حساس صورتحال کے دوران ڈرون حملوں، ان کے خلاف ہونے والی کارروائیوں یا دیگر سیکیورٹی واقعات سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کیا جائے۔انہوں نے خاص طور پر حوثی حملوں، انہیں ناکام بنانے کے لیے کی جانے والی کارروائیوں، جائے وقوعہ کے ملبے، سیکیورٹی تنصیبات اور دیگر حساس مقامات کی تصاویر یا ویڈیوز اپ لوڈ نہ کرنے کی تاکید کی۔حافظ طاہر اشرفی نے پاکستانی شہریوں کو متنبہ کیا کہ سعودی قوانین کے خلاف تبصرے کرنے، افواہیں پھیلانے یا غیر مصدقہ معلومات سوشل میڈیا پر نشر کرنے سے اجتناب کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں حساس نوعیت کی معلومات یا سیکیورٹی تنصیبات سے متعلق مواد شیئر کرنا سعودی قوانین اور وزارتِ داخلہ کی ہدایات کی خلاف ورزی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے پاکستانی شہریوں پر زور دیا کہ وہ ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کریں اور ایسی کسی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں جو ان کے لیے قانونی مشکلات پیدا کرے یا پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات پر منفی اثر ڈالے۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا برادر ملک اور ارضِ حرمین شریفین ہے، اس لیے وہاں کے قوانین، امن و سلامتی اور مقدس مقامات کے احترام کو ہر پاکستانی پر مقدم رکھنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…