اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں سونے کے نرخ ایک بار پھر بڑھ گئے، فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، جو 1029 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے پر پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس نرخ 12 ڈالر اضافے کے بعد 4150 ڈالر ہوگیا ہے۔



















































